April 20, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/pldtvibe.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
Zack Goldsmith

ٹریفک قواعد کی مسلسل خلاف ورزی پر کنزرویٹو لارڈ زیک گولڈ اسمتھ پر ڈرائیونگ کی پابندی لگ گئی۔

برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق زیک گولڈ اسمتھ کو ویسٹ منسٹر مجسٹریٹس کورٹ میں سزا سنائی گئی۔

زیک گولڈ اسمتھ پر ڈرائیونگ پر پابندی کا اطلاق ایک سال تک ہو گا، زیک گولڈ اسمتھ کو آٹھ ہزار 200 پاؤنڈ جرمانہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق زیک گولڈ اسمتھ 2 برس میں 11 مرتبہ ٹریفک قواعد کی خلاف ورزی پر پکڑے گئے۔

زیک گولڈ اسمتھ کے لائسنس پر 12 پینالٹی پوائنٹس لگائے گئے ہیں، مئی 2022 سے گزشتہ برس مارچ کے درمیان زیک گولڈ اسمتھ 4 مرتبہ تیز رفتاری پر پکڑے گئے۔

گذشتہ برس مئی سے دسمبر تک زیک گولڈ اسمتھ کو سات مرتبہ تیز رفتار ڈرائیونگ پر پکڑا گیا۔

خیال رہے کہ زیک گولڈ اسمتھ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کے بھائی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *