April 21, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/pldtvibe.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
آرمی چیف کی ملاقات، سعودی عرب ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا: ولی عہد محمد بن سلمان

 اسلام آباد(خبرنگارخصوصی) پاک فوج کے سربراہ جنرل سیدعاصم منیر نے اپنے دورہ سعودی عرب کے دوران ریاض میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی ۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پاک سعودی تاریخی برادرانہ تعلقات پر روشنی ڈالی اور کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے تاریخی برادرانہ اور مضبوط تعلقات ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی ولی عہد کا کہنا تھا سعودی عرب اورپاکستان ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں، سعودی عرب مستقبل میں بھی ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا۔ شہزادہ محمد بن سلمان نے پاک سعودی تعلقات مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار بھی کیا جبکہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے پاکستان کیلئے حمایت اورگرمجوشی کے جذبات پر سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ قبل ازیں آرمی چیف نے اپنے دورہ سعودی عرب میں سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان، سعودی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض بن حامد الرویلی اور نائب وزیر دفاع انجینئر طلال عبداللہ العطیبی سے بھی ملاقات کی۔ ملاقات میں سعودی قیادت سے علاقائی امن و سلامتی اور دوطرفہ دفاعی امور پرتبادلہ خیال کیا گیا، سعودی قیادت سے سکیورٹی تعاون سمیت دلچسپی کے وسیع تر امور پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *