April 23, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/pldtvibe.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
انٹربینک میں ڈالر سستا

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 23 پیسے سستا ہونے کے بعد  278 روپے 41 پیسے کی سطح پر بند ہوا۔آج صبح انٹربینک میں امریکی ڈالر 14 پیسے سستا ہونے کے بعد 278 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ کر رہا تھا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 1 پیسے کے اضافے کے بعد 278 روپے 64 پیسے پر بند ہوا۔

دوسری جانب پاکستان بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی سطح پر سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ہوا۔ سونے کی فی تولہ نئی قیمت 2 لاکھ 27 ہزار800 روپے ہوگئی۔اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 429 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا .جس سے نئی قیمت ایک لاکھ 95 ہزار 302 روپے ہوگئی۔

پاکستان کے ڈالر بانڈ کی قدر دو سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

دوسری طرف چاندی کی فی تولہ قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2580 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2211 روپے کی سطح پر مستحکم رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *