April 21, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/pldtvibe.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
من الفيديو المتداول

ترکیہ کے شہرمرسین میں ایک معمر مفلوج شخص پر ایک اسکول کے پرنسپل اور اس کے بیٹے کے ہاتھوں تشدد کے واقعے کے بعد عوامی حلقوں میں شدید غم وغصے کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب مفلوج بزرگ شخص بس میں سوار تھا کہ اسکول کے پرنسپل اور اس کے بیٹے نے اس پر تشدد کیا۔

ترکیہ کے بہت سے ذرائع ابلاغ نے ایک ویڈیو نشر کیا ہے جس میں ایک ہائی اسکول کے پرنسپل اور اس کے جوان بیٹے کو بزرگ شخص کو بے دردی سے مارتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

بزرگ شخص کا کہنا ہے کہ اس نے بس میں سوار ہونے کے بعد دیکھا کہ کوئی سیٹ خالی نہیں اور معذوروں کے لیے مختص سیٹوں پر ایک پرنسپل اور اس کا بیٹا براجمان تھے۔ انہوں نے کہا کہ ان سے سیٹ چھوڑنے کی درخواست کی مگر وہ برانگیختہ ہوگئے اور اس پر پل پڑے۔

ویڈیو بدھ کے روز منظر عام پر آئی۔ وہ گذشتہ 15 دسمبرکی ہے۔ پولیس کو دی گئی شکایت کے بعد ملزم باپ بیٹے کو گرفتار کیا گیا۔

ویڈیو کی اشاعت نے ترکیہ میں سوشل میڈیا سائٹس پر بڑے پیمانے پر ردعمل کو جنم دیا۔ معذور بزرگ پر تشدد کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *