April 21, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/pldtvibe.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
البانیہ کے صدر بیرام بیگائی سعودی چیمبر کے صدر حسن الحویزی کے ساتھ

البانیہ کے صدر بیرام بیگائی نے سعودی سرمایہ کاروں سے اپنے ملک میں سرمایہ کاری کرنے اور سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھانے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا میں وعدہ کرتا ہوں کہ البانیہ میں سعودی سرمایہ کاروں کی سرمایہ کاری محفوظ ہوگی۔

یہ بات دارالحکومت تیرانا میں ان کی یونین آف سعودی چیمبرز کے وفد کے ساتھ ملاقات کے دوران سامنے آئی۔ وفد کی سربراہی یونین کے صدر حسن الحوازی کر رہے تھے۔ ان کے ہمراہ متعدد سرمایہ کار اور بعض سرکاری اور نجی اداروں کے نمائندے بھی تھے۔ البانوی صدر نے یورپی یونین میں رکنیت حاصل کرنے کے اپنے ملک کے عزائم، بہت سی بین الاقوامی تنظیموں میں اپنے ملک کی پوزیشن، کاروبار اور اقتصادی سرگرمیوں اور سرمایہ کاری کو جذب کرنے کی صلاحیت سے آگاہ کیا۔

سعودی وفد تیرانا میں

سعودی وفد تیرانا میں

واضح رہے 2022 میں ریاض اور تیرانا کے درمیان تجارتی تبادلے کا حجم تقریباً 62 ملین ریال تک پہنچ گیا ہے۔ سعودی برآمدات تقریبا 4 ملین ریال تک پہنچ گئی ہیں۔ سعودی عرب کی درآمدات کا تقریباً 58 ملین ریال تک رہیں۔

سعودی البانیہ بزنس کونسل کا قیام

فیڈریشن آف سعودی چیمبرز کے صدر حسن الحویزی نے اس بات کی تصدیق کی کہ سعودی ویژن 2030 نے ریاض کو عالمی معیشت میں سب سے آگے کردیا ہے۔ اس موقع پر مشترکہ سعودی البانیہ بزنس کونسل کے قیام کا اعلان کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ فیڈریشن آف چیمبرز نے البانیہ اور کوسوو میں بلقان ممالک کے عہدیداروں کے ساتھ تجارتی تبادلے کے حجم کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ امید افزا شعبوں میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع تلاش کرنے کے لیے وسیع ملاقاتیں کی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *