April 20, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/pldtvibe.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
ملزم نریش بچاری گوسوامی

بھارتی شہر بنگلور میں ریلوے پولیس نے ایک ایسے شخص کو گرفتار کیا جس نے تقریباً 259 خواتین کو دھوکہ دیا جن سے اس نے شادی کی سائٹس اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر دوستی کی۔ جمعرات کو نیوز 9 لائیو کی رپورٹ کے مطابق ملزم جعلی پروفائلز بناتا تھا اور خواتین اور ان کے سرپرستوں کو پیسے دینے کے لیے آمادہ کرتا تھا۔

متاثرہ افراد میں سے ایک نے اس شخص کے خلاف شکایت درج کرائی تو بنگلور ریلوے پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دیں۔ پولیس ملزم کی شناخت 45 سال کے نریش پجاری گوسوامی کے طور پر کرنے میں کامیاب رہی ۔ نریش پجاری راجستھان میں پیدا ہوا اور 20 سال سے بنگلور میں رہ رہا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ گوسوامی نوجوانوں کی تصاویر کا استعمال کرتے ہوئے آن لائن پروفائلز بناتا تھا۔ یہ خود کو ہوائی اڈے کا کسٹم اہلکار ظاہر کرتا۔ کبھی خود کو ایک سافٹ ویئر انجینئر کے طور پر بھی ظاہر کرتا تھا۔ گوسوامی نے بیواؤں اور طلاق یافتہ خواتین کو نشانہ بنایا۔ وہ ٹیکسٹ میسجز بھیجتا تھا اور رات گئے خواتین سے بات کرتا تھا اور ان کا اعتماد حاصل کرنے کے بعد انہیں پیسے دینے کا لالچ دیتا تھا۔

ملزم نے ایک متاثرہ خاتون کے والدین کو ان سے ملنے کے لیے بنگلور بلایا تھا۔ اس نے ریلوے سٹیشن پر ان سے 10000 روپے یہ کہہ کر لیے کہ وہ اپنے رشتہ داروں کے لیے ٹکٹ بک کرانا چاہتا ہے اور پھر فرار ہو گیا۔ دریں اثنا ڈی آئی جی پی ریلوے بنگلورو کے ایک اہلکار نے انکشاف کیا کہ ملزمان خواتین سے بات کرنے کے لیے پہلے سے ایکٹیویٹڈ سم کارڈ استعمال کرتا تھا۔ اس کیس کی تحقیقات جاری ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *