April 14, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/pldtvibe.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
fo.ksa.logo

ودی وزارت خارجہ نے ماسکو کے مضافات میں کروکس سٹی ہال میں ہونے والے مسلح دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے جس میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزارت خارجہ نے ایک بیان میں اس واقعہ میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ، روسی حکومت اور عوام سے تعزیت کا اظہار کیا۔

وزارت نے بیان میں ہر قسم کی دہشت گردی اور انتہا پسندی کا مقابلہ کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

روسی فیڈریشن اور اس کے دوست عوام کی سلامتی و تحفظ اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔

یاد رہے کہ داعش نے جمعے کو ماسکو کے ایک کنسرٹ ہال پر مسلح حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے جس میں روسی حکام کے مطابق کم از کم 40 افراد ہلاک اور 100 سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *