April 14, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/pldtvibe.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
A handout picture released by the National Crime Agency (NCA) on February 22, 2024 shows packages of cocaine hidden between bananas seized at the harbour of Southampton southern England announced the Organised Crime Agency (NCA). (AFP)

برطانوی پولیس نے جمعہ کے روز بتایا ہےکہ اس نے ایک کارروائی کے دوران منشیات پکڑنے کی سب سے بڑی مقدار قبضے میں لے لی ہے۔

برطانیہ کی ‘نیشنل کرائم ایجنسی’ کے مطابق پولیس کی یہ کامیاب کارروائی 8 فروری کو انگلینڈ کے جنوبی ساحل پر ساؤتھ مپٹن بندرگاہ پر کی گئی۔ جہاں ایک کنٹینر میں5700 کلوگرام کوکین رکھی گئی تھی۔ مگر انٹیلی جنس رپورٹ کی بنیاد پراس کوکین کو برآمد کر کے قبضے میں لے لیا گیا ہے۔

نیشنل کرائم ایجنسی کی طرف سے اس سلسلے میں ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ منشیات کے سمگلروں نے یہ کوکین کیلے لانے والی ایک کارگو میں چھپائی تھی۔ یہ جنوبی امریکہ کے راستے برطانیہ لائی گئی تھی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ افسران کا خیال ہے کہ یہ منشیات جرمنی کے لیے لے جانے کی تیاری تھی۔ این سی اے کے ڈائریکٹر کرس فریمنڈ کے مطابق’یہ بھاری مقدار میں پکڑی گئی منشیات ایک بین الاقوامی منظم جرائم کے مافیا کی طرف سے لائی جا رہی تھی۔’

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *