April 28, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/pldtvibe.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
طائرة أميركية تنطلق من البحر الأحر أجل ضرب مواقع حوثية في اليمن(فراس برس)

امریکی فوج نے جمعہ کو صبح یمن میں حوثیوں کی طرف سے جمعرات کو مسلسل دوسرے دن لانچ کئے گئے چار بغیر پائلٹ کے ڈرونز کو تباہ کرنے کا اعلان کیا۔

انہوں نے مائیکرو بلاگنگ “ایکس” پلیٹ فارم پر ایک بیان میں کہا کہ “28 مارچ کو شام چھ بجے صعناء کے مقامی وقت کے مطابق 10:56 پر مسلسل دوسرے دن امریکی سینٹرل کمانڈ نے حوثیوں کے چار ڈرونز کو نشانہ بنا کر انہیں تباہ کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ “یہ ڈرون بحیرہ احمر کے اوپر اتحادیوں کے جہاز اور ایک امریکی جنگی جہاز کو نشانہ بنا رہے تھے”۔

کل جمعرات کو امریکی فوج نے فجر کے وقت اعلان کیا کہ اس نے حوثیوں کی طرف سے لانچ کیے گئے چار لانگ رینج ڈرونزکو تباہ کر دیا ہے۔ تاہم حوثیوں کی طرف سے بھیجے گئے ڈرونز سے کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

امریکی سینٹرل کمانڈ نے بدھ کے روز اپنی کارروائیوں کے حوالے سے ایک بیان میں کہا تھا کہ “سینٹرل کمانڈ 4 طویل فاصلے تک مار کرنے والے ڈرونز کی شناخت اور تباہ کرنے میں کامیاب رہی جنہیں یمن میں ایرانی حمایت یافتہ حوثی دہشت گردوں نے لانچ کیا تھا”۔

بیان میں مزید کہا گیاکہ “یہ ڈرون ایک امریکی جنگی جہاز کو نشانہ بنا رہے تھے اور بدلے میں جنگی جہاز نے بحیرہ احمر کے علاقے میں اپنا دفاع کرتے ہوئے ان پر کارروائی کی”۔

قابل ذکر ہے کہ 19 نومبر سے حوثی گروپ نے بحیرہ احمر اور بحیرہ عرب میں تقریباً 73 بحری جہازوں کو ڈرونز اور میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔ حوثیوں کا دعویٰ ہےکہ وہ غزہ میں جاری جنگ میں فلسطینیوں کی حمایت اور اسرائیل کی مخالفت میں اسرائیلی کمپنیوں یااسرائیل جانے والے جہازوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *